سی ڈی اے نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف سپورٹس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی
منگل 14 اپریل 2015 11:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ نے آئندہ ماہ ہونے والے مختلف سپورٹس کے پروگراموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔
(جاری ہے)
سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل آصف جاوید شاہجہاں کے مطابق سپورٹس ڈائریکٹوریٹ نے مئی میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں جس کے مطابق ہاکی ٹورنامنٹ 3 سے 6 مئی تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، اس ایونٹ میں دبئی اور شارجہ کی دو مردوں اور دو خواتین کی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد مئی کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا، 4 مختلف ایونٹس کے مقابلوں میں انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ انٹر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ ‘ انٹر سکول ٹینس ٹورنامنٹ اور ایک شوٹنگ بال کا نمائشی میچ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جون سے قبل پولو اور کبڈی کے مقابلوں کا بھی انعقاد کریں گے تاکہ اسلام آباد کے رہائشی تمام کھیلوں کے مقابلوں سے مستفید ہو سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.