موجودہ حکومت نے صوبے میں زراعت کو تباہ و برباد کر دیا ہے،لیاقت علی جتوئی
منگل 14 اپریل 2015 17:00
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن لیاقت علی خان جتوئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں زراعت کو تباہ و برباد کر دیا ہے ۔ گنے پر فی من 12 روپے سبسڈی دینے کے اعلان کا کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ نہیں ہو گا ۔ خدشہ یہ ہے کہ یہ رقم کسی کے ایک کے کھاتے میں چلی جائے گی ۔
صوبے بھر کی زمینوں اور جنگلات پر قبضے ہو چکے ہیں ۔ اس کے لیے رینجرز اور پاک فوج بلا تفریق آپریشن کرے ۔ بار دانہ کے نام پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ” بوریاں بیچو ، دبئی چلو “ میں مصروف عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل اور بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ لیاقت علی خان جتوئی نے کہاکہ سندھ حکومت گنے کے کاشت کاروں کو 12 روپے فی من سبسڈی دینے کا جو فراخدلانہ اعلان کیا ہے ، اس پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ کاشت کاروں کو پہلے ہی ان کی فصلوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی تھی ، پھر سبسڈی کیسے مل سکے گی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ رقم کسی ایک کے کھاتے میں چلی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.