سرگودھا کاشہری نجی ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا ہونے سے دوران علاج دم توڑ گیا
ڈاکٹرز ہسپتال کی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو مذکورہ سوائن فلو کے کیس کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا ڈاکٹر زاہد پرویز ‘ انکوئری کی جارہی ہے، خواجہ سلمان رفیق
منگل 14 اپریل 2015 17:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء)محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سرگودھا کا ایک شہری نجی ہسپتال میں سوائن فلو میں مبتلا ہونے کی وجہ سے دوران علاج دم توڑ گیا ہے جاں بحق ہونے والے مریض کی شناخت سید الطاف حسین شیرازی کے نام سے ہو ئی ہے جو ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھا۔محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ سوائن فلو میں ہلاکت کا کیس پنجاب میں رواں سال کا پہلا کیس ہے جس میں مریض میں ایچ ون این ون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر زاہد پرویز نے کہا کہ ڈاکٹرز ہسپتال کی انتظامیہ نے محکمہ صحت کو مذکورہ سوائن فلو کے کیس کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے مریض کی موجودگی کی اطلاع پر محکمہ صحت کے ماہرین نے متاثرہ مریض کے خون کے نمونے لے کر گزشتہ دنوں جانچ کیلئے اسلام آباد میں قائم قومی ادارہ صحت کو بھجوائے تھے اور رپورٹس کے مطابق مریض میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.