ایم کیو ایم نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 15 اپریل 2015 22:44

ایم کیو ایم نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اپریل 2015 ء) متحدہ قومی موومنٹ نے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماءڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کو اس سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک سے درخواست کی گئی ہے کہ ان کی جماعت بھی الیکشن 2013 ءمیں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے سلسلے میں کمیشن کے سامنے پیش ہونا چاہتی ہے ، ایم کیو ایم بھی بعض حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے اپنا موقف دینا چاہتی ہے لہذا انہیں بھی جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :