ملا ئیشیا ،اشتہاری ملزم اظہر رضا ہاشمی پاکستانی مشن میں اہم عہدے پر تعینات
جمعہ 17 اپریل 2015 14:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پولیس کو دو کیسز میں اشتہاری ملزم سید اظہر رضا ہاشمی ملا ئیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان مشن میں ایک اہم عہدے پر سیاسی اثر و رسوخ کے نتیجے میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید اظہر رضا ہاشمی ملا ئیشیاکے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں کمیونٹی ویلفیئر کے اتاشی مقرر کیا ہے جو پنجاب اور کے پی کے پولیس کو غبن ، فراڈ اور دھوکہ کے دو مختلف کیسوں میں ملزم ہیں جو کہ اس وقت کے سمندر پار پاکستانیوں کے وفاقی وزیر فاروق ستار نے سفارتی مشن میں ایک منافع بخش عہدہ تفویض کر دیا تھا ۔
اس کے علاوہ سفارتی مشن کے لئے موزوں قرار دے کر ڈالروں میں بھاری تنخواہ سمیت دیگر مراعات کے ساتھ مقرر کیا تھا ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانی اور ھیومن ریسورس کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ اظہر رضا ہاشمی 2012 میں سیاسی دباؤ کے تحت تعینات کیا تھا جبکہ کسی بھی حساس ایجنسی نے ایسے حساس آسامی پر بغیر کلیرنس کی تعیناتی پر کسی ایجنسی نے نوٹس نہیں لیا یہ بہت ضروری ہے کہ کمیونٹی ویلفیئر کونسل کی پوسٹ بہت اہم اور حساس ہوتی ہے یہ میزبان ملک میں پاکستان کے مزدور طبقے کے لئے اہم فیصلے کرتے ہیں ۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق اظہر رضا کے خلاف غبن کے دو کیسز 2006 میں درج کئے گئے ۔ پنجاب اور کے پی کے کی پولیس کو مذکورہ ملزم تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے سے کترا رہے ہیں اس کے نتیجے میں 2007 میں قومی اخبار میں ان کے خلاف اشتہار بھی شآئع کیا گیا اس میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے اپنی گرفتاری دے دیں چونکہ اظہر رضا سرکاری طور پر اشتہاری ملزم تھا اور دو صوبوں کی پولیس کو درکار تھا ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.