ملتان میں بھی چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی
جمعہ 17 اپریل 2015 18:59
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورے کی تاریخ کے اعلان کے بعد ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جس کے احکامات قائمقام سی پی او ملتان ایس ایس پی محمد سلیم نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے دیئے ہیں۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ وزارت خارجہ کی جانب سے چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے اعلان کے بعد خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے چینی باشندوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جس کے باعث سی پی او ملتان نے یہ احکامات جاری کئے ہیں۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی ہوٹلوں گیسٹ ہاؤسز اور دیگر مقامات پر رہائش پذیر چینی باشندوں کی سخت نگرانی اور سیکیورٹی کریں اور ان کو بغیر سیکیورٹی کے ان کی رہائشگاہوں سے نکلنے نہ دیا جائے اور جو چینی باشندہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرے اس کی فوری اطلاع چینی سفارتخانے کو تحریری طور پر کر دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.