بلدیہ غربی میں ورکشاپ میں موجود دیگر مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی
جمعہ 17 اپریل 2015 20:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں جاری صاف ،سرسبز اور پر امن سندھ مہم کے دوران تمام دستیاب ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ورکشاپ میں موجود دیگر مشینری اور گاڑیوں کی مرمت کا کام برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ان خیالات کا ظہار انہوں نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں ومشینری کی مرمت کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بروقت اور یقینی بنانے کیلئے گاڑیوں و مشینری کی مرمت کا کا م ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تمام محکمہ جات اپنی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیں خصوصا ورکشاپ کے افسران اور ٹیکنیکل اسٹا ف گاڑیوں اور دیگر پرزہ جات کی مرمت کا کام بروقت کریں کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات استعمال کریں انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری کو جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر زمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو اور بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ہر اس مقام جہاں کچرہ جمع ہو، نالہ سے کچرہ و ملبہ نکالا جا رہا ہو فوری تلف کرنے کیلئے اقدامات کےئے جائیں۔
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.