ڈاکٹر لال چند اُکرانی سے امریکی سفیر برائے مذہبی آہنگی کی ملاقات، سندھ میں اقلیتی برادری کے مسائل پر تبادلہء خیال
جمعہ 17 اپریل 2015 22:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ سندھ کے صدر رکن سندھ اسیمبلی ڈاکٹر لال چند اکرانی کے ساتھ امریکی سفیر برائے مذہبی ہم آہنگی ڈیوڈ سیپرسٹن کی سربراہی میں وفد نے انکی رہائشگاھ پر ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر شیری رحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اقلیتوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لال چند اُکرانی نے کہا کہ سندھ اقلیتی برادری کا سب سے بڑا مسْلہ زبردستی مذہب تبدیل کرنا ہے، ایسے واقعات کے باعث اقلیتی عوام میں غیر محفوظ ہونے کا اظہار پایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ مندروں پر حملوں کے پیچھے بھی وہ ہی عناصر ملوث ہیں جو یہاں پر مذہبی انتشار پھیلانہ چاہتے ہیں۔
مگر سندھ حکومت کے بر وقت اقدامات کے باعث حال میں کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو اقلیتی برادری کی حقیقی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت نے نوکریوں میں 5% اقلیتی کوٹا مخصوص کیا، اس کے علاوہ، اقلیتی عبادتگاہوں کی سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس میں اقلیتی نوجوانوں کی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔
جیلوں کے اندر مندر اور چرچ بنوانا، مستحق اقلیتی خاندانوں کی مالی امداد، اقلیتی نوجوانوں کو تعلیمی وظیفہ دینا، اور مستحق خواتین کو جہیز کے چیک کی فراہمی یہ سب سندھ حکومت کے کارنامے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آگے بھی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہے گی۔ اس موقع پر ڈیوڈ سیپرسٹن نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے مسائل پر امریکی حکومت کو تشویش کی نظر سے دیکھتی ہے، مگر سندھ حکومت کے اقلیتوں کے حوالے سے اقدامات تسلی بخش ہیں۔ ایسے اقدامات کی قدر کرتے ہیں۔ ملاقات میں امریکی وفد کے شرکاء آفیسر برائے خارجی امور سمیر حسین، پولیٹیکل آفیسر رین الٰہی، کونسلر آفیسر راوٴ شنکر، داوٴد خان، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر موہن لال ، رکن سندھ ایسمبلی پیسو مل، پاکستان ہندو کاوٴنسل کے سابق صدر جیٹھانند کوہستانی، حیدرآباد ہندو پنچائیت سے واس دیو، جے پرکاش، لاڑکانہ سے مکھی نام دیو اور دیگر اقیلتی رہنماوٴں نے شرکت کی۔ امریکی وفد کے شرکاء کو ڈاکٹر لال چند کی جانب سے سندھ کے ثقافقی تحفے سندھی ٹوپی اور اجرک دیئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.