مریکی سفیر نے پی این سی اے میں دوسرے سالانہ میوزک میلہ کاافتتاح کیا
موسیقی کی 25 مختلف اقسام کے مظاہرے ہوں گے
جمعہ 17 اپریل 2015 22:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) امریکی سفیررچرڈاولسن نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے )میں دوسرے سالانہ میوزک میلہ کاافتتاح کیا،تین روزہ میلہ کاانعقادامریکی سفارتخانہ اورفاوٴنڈیشن آف آرٹس کلچراینڈایجوکیشن کے تعاون سے کیاگیا۔اس میں موسیقی کی 25 مختلف اقسام کے مظاہرے ہوں گے ،میلے میں پاکستان بھرسے موسیقی کے ہزاروں شائقین بین الاقوامی مقررین اورفنکارحصہ لیں گے ۔
امریکی سفیررچرڈاولسن نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ موسیقی میں ایسی خصوصی طاقت ہوتی ہے جوزبان جغرافیہ اورثقافت سے قطع نظررکاوٹوں کودورکرتی ہے ۔یہ تقریب گزشتہ برس زبردست پذیرائی حاصل کرنے والے میوزک میلے اورثقافتی پروگراموں کاتسلسل ہے جن کااہتمام امریکی سفارتخانے اوراس کے پاکستانی امریکی شراکتداروں نے کیاتھا۔(جاری ہے)
امریکی گٹارنوازمارکس میلرنے عالمی جازمیلے سے ویڈیوپیغام کے ذریعے خطاب کیا۔
انہوں نے بتایاکہ جازایک ایساامریکی فن ہے جس نے اپنی جدت کی بدولت پاکستان سمیت دنیابھرکے ممالک میں اپنامقام بنالیاہے ۔اس سال جونمایاں پاکستانی فنکاراس میلے میں فن کامظاہرہ کریں گے ان میں حدیقہ کیانی ،فیض علی قوال ،استادشفقت علی خان ،کوون ،سیکچراوربہت دوسرے شامل ہیں ۔میوزک میلہ2015میں براہ راست فن کے مظاہرے کے علاوہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ضرورت کوپوراکرنے کیلئے ورکشاپس اورماسٹرکلاسزشامل ہوں گی ۔اس پروگرام میں موسیقی کے کامیاب پروگراموں کی جیساکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس اورنسکیفے بیسمنٹ کی پریزنٹیشن اورماسٹرکلاسزبھی شامل ہیں ۔امریکی سفارتخانہ پاکستانی موسیقاروں کی اعانت کیلئے ہرسال مختلف پروگرامزکاانعقادکرتاہے ،امسال اس نے آسٹن ،ٹیکساس میں منعقدہ ساوٴتھ بائی ساوٴتھ ویسٹ میوزک فیسٹیول میں پاکستانی موسیقی کی اولین نمائش اوربین الاقوامی ہم آہنگی کواجاگرکی غرض سے نئی موسیقی ترتیب دینے اوراسے مل کرگانے کیلئے پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کے اشتراک سے دوستی میوزک پراجیکٹ کیلئے اعانت فراہم کی#/s#۔(یاسرعباسی)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.