پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے منفی اثرات کھیلوں پر بھی مرتب ہو ئے‘ رانا تنویر حسین
ہفتہ 18 اپریل 2015 15:16
لاہور /شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے جہاں ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا وہاں اس کے منفی اثرات کھیلوں پر بھی مرتب ہو ئے وفاقی حکومت قومی و علا قائی کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے قومی کھیل ،کرکٹ اور فٹبال کے بعد نیزہ بازی جیسے کھیل کی پروموشن کے لئے حکو مت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے نیزہ بازی کا کھیل اپنا تاریخی پس منظر رکھتا ہے اس کے فروغ کے لئے حکومت نے متعلقہ وزارت کو ہد ایات جاری کر دی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے فیروز والہ کے زیر اہتمام شیخوپورہ کے تاریخی الجلیل گا رڈن میں ،، آل پنجا ب نیزہ بازی کے مقابلوں ،، کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں پنجاب کے 15اضلاع کی28ٹیموں کے 250گھڑسواروں نے حصہ لیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے سنگل مقابلہ میں فاتح گوجرانوالہ کے نیزہ باز تصور حسین ،فیصل آباد کے آصف کھرل ،شیخوپورہ کے حاجی محمد شہباز سمیت دیگر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر رکن قومی وصوبائی اسمبلی سردار عرفان ڈوگر ، رانا افضال احمد ، پیر اشرف رسول ،حسان ریاض ، ڈی سی او راشد کمال الرحمن ، ٹی ایم اے فیروزوالہ احسن عنا ئیت سندھو،آرگنا ئزر چودھری نصراللہ وڑائچ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی راناتنویر حسین نے کہاکہ گھڑ سوار نیزہ بازی کا کھیل صحتمندانہ روایات کا امین ہے اس کے فروغ سے کھیل کے میدان آباد ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کھلاڑیوں پرزور دیا کے وہ ان کھیلوں کے ذریعے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرا کریں کیونکہ کوئی بھی کھیل ذہنی نشوونما اور مثبت تعمیری رجحانا ت کا ذریعہ ہو تا ہے۔ انہو ں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پر انہوں نے نیزہ بازی ایسوسی ایشن کے لئے ہر ممکنہ امداد کا بھی اعلان کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.