آئی سی سی کا ایکشن، سری لنکن کرکٹ بورڈ پریشان
ہفتہ 18 اپریل 2015 16:19
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) آئی سی سی کے آنکھیں دکھانے پر سری لنکا پریشان ہو گیا، حکام نے فنڈز روکے جانے پر مختلف آپشنزپر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیر کھیل نوین دیسانائیکے نے کہا کہ ہمارے لیے ملکی قوانین سب سے زیادہ مقدم ہیں، ابھی تک کونسل نے ہم سے سری لنکن کرکٹ بورڈ میں حکومتی تقرریوں پر تحریری طور پر کوئی وضاحت طلب نہیں کی، البتہ اگر رابطہ کیا تودیکھیں گے کہ کہیں ہمارا اقدام کونسل کے چارٹر سے متصادم تو نہیں، اس کے بعد اگلے اقدام کا سوچا جائیگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی کا مطلوبہ معیار کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کے نتیجے میں عہدیداروں کا انتخاب ہے، یاد رہے کہ گذشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں کونسل نے سری لنکن نمائندگی کے لیے9 رکنی عبوری کمیٹی کے ممبر محمد نوسکی کو دعوت دی تھی جو انھوں نے ٹھکرا دی، البتہ چیف ایگزیکٹیو میٹنگ میں ایشلے ڈی سلوا نے شرکت کو ممکن بنایا تھا، آئی سی سی نے حکومتی مداخلت پر سری لنکا کے فنڈز روک لیے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.