اسلام آباد ‘تھانہ گولڑہ کے علاقے میں اراضی کے تنازعہ پر2 گروپوں میں گولیاں چل گئیں‘‘ایک جاں بحق ‘7شدید زخمی
زخمیوں ہسپتال منتقل ‘پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال سے ہی گرفتار کرلیا‘ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری
ہفتہ 18 اپریل 2015 20:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کے علاقے میں 2 گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جنہیں پولیس نے ہسپتال میں ہی گرفتار کرلیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اﷲ دتہ میں دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر جھگڑا ہو گیا، جس میں راجہ رفعت اور بنارس گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں غلام رسول گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ 7افراد شدیدزخمی ہو گئے ۔
تھانہ گولڑہ نے بتایا کہ زمین کا تنازعہ کافی عرصے سے چلا آ رہا تھا تاہم پولیس نے تمام زخمیوں کو پولیس کلینک ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ گولڑہ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات قابو کر لئے ہیں، ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.