برصغیر کی معروف غزل گائیک اور نامور گلو کارہ اقبال بانوکی چھٹی برسی (پرسوں )منائی جائیگی
تقسیم ہند کے بعد انہوں نے 1950 ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا
اتوار 19 اپریل 2015 11:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) برصغیر کی معروف غزل گائیک اور پاکستان کی نامور گلو کارہ اقبال بانوکی چھٹی برسی پرسوں (منگل ) کو منائی جائے گی ۔ اقبال بانو 1935 ء میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی ۔تقسیم ہند کے بعد انہوں نے 1950 ء میں اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا۔
انہیں غزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل ، نیم کلاسیکل ، ٹھمری اور دادرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔(جاری ہے)
وہ اردو ، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوں نے متعدد فلموں کیلئے غزلیں اور گیت گائے ،فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہو اگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے ، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔انہیں1990 ء میں صدارتی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔اقبال بانو 21اپریل 2009 ء کو 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.