محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام گزشتہ روز انسداد ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا
اتوار 19 اپریل 2015 14:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اپریل۔2015ء) محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام آج انسداد ڈینگی واک کا انعقاد ہوا - یہ واک واپڈا ٹاؤن چوک سے شروع ہو کر اقبال ایونیو پر اختتام پذیر ہوئی-واک کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کی جبکہ واک میں جاوید اقبال بخاری رجسٹرار کوآپریٹو، ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو سیٹھ محمد اقبال، ڈی ڈی او فرخ حیات پنوں، اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن علی شہزاد، ، محکمہ صحت ، لیبر ، ایجوکیشن، ایل ڈبلیو ایم سی ، اینٹامولوجسٹ، انفارمیشن، ٹاؤن انتظامیہ، ضلع بھر کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ممبران و عہدیداران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی-واک میں شرکا نے بینرز اور دیگر بڑے فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جن پر انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی تھی- ڈینگی واک سے خطاب کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ میں ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے ڈینگی لاروے پر مکمل کنٹرول ہے - حکومت نے اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب اور لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے - انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر سے قبرستانوں ، کھلے میدانوں کی صفائی اور گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے - ہر مقام کی باقاعدگی سے انسپکشن کی جا رہی ہے اور متوار سپرے کا عمل جاری ہے تا کہ ڈینگی لاروا پروان نہ چڑھ سکے- رجسٹرار کوآپریٹو جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ صوبہ بھر کی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیاں صفائی کے معاملات سے ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈینگی لاروے کی افزائش بارے اطلاع نہیں ملی- ان سوسائٹیوں میں ڈینگی مچھر کا وجود نہیں پایا گیا اور یہاں باقاعدگی سے سپرے کیا جاتا ہے - آخر میں واک کے شرکاء نے صفائی نصف ایمان کو ہر سطح پر پھیلانے کا عزم بھی کیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.