چین اورپاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں ہیں، چینی صدر
فہد شبیر اتوار 19 اپریل 2015 15:09
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19اپریل۔2015ء) چینی صدر شی چن پنگ کاکہنا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان سلامتی کے مفادات یکساں نوعیت کے ہیں ۔پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون علاقائی اہم مسائل پر باہمی روابط اور تعاون بہت ضروری ہے ،چین پاک اقتصادی راہداری سے پاکستان کے مختلف علاقے ترقی کر یں گے۔چینی صدر نے پاکستانی اخبارات کے لیے لکھے گئے مضمون میں کہا کہ جوانی میں چین پاک دوستی کے حوالے سے حسین کہانیاں سنا کرتا تھا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین کے جائز مقام کی بحالی کے لئے بھر پور حمایت کی۔ چینی صدر نے کہا کہ چین پاک دوستی اب ایک مضبوط درخت بن گئی ہے ۔ پاکستانی لوگوں کی طرح چینی لوگ بھی پاکستان کو وفادار اور پکا دوست سمجھتے ہیں۔ شی چن پنگ کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے معیشت کی ترقی ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے اور سماجی استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں،چینی صدر نے کہا کہ رواں سال چین پاک دوستانہ تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے، دونوں ممالک کی خارجہ حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ بنائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.