فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پیر 20 اپریل 2015 11:24
لالیگا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء)پرتگال کے شہرہ آفاق فٹبالر اور ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ہسپانوی فٹبال لیگ لا لیگا کے لگاتار پانچ سیزن 50 یا اس سے زائد گول اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔ لا لیگا میں ملاگا کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ میں انہوں نے 67ویں منٹ میں پینالٹی کک مس کی تاہم 93ویں منٹ میں انہوں نے زیویئر ہرنینڈس کے پاس پر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
اس گول کے ساتھ وہ لا لیگا میں لگاتار پانچویں سیزن 50 گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔ریال میڈرڈ نے 2009 میں مانسچسٹر یونائیٹڈ سے ریال میڈرڈ میں ٹرانسفر کیا اور کامیابی کی نئی منازل طے کرتے گئے۔انہوں نے پہلی مرتبہ 2010-2011 کے سیزن میں ریال میڈرڈ کی طرف سے لا لیگا میں 50 سے زائد رنز اسکور کر کے مجموعی طور پر 53 گول اسکور کیے۔(جاری ہے)
اس کے بعد اگلے چار سیزن میں بالترتیب 60، 55، 51 اور اس سیزن میں وہ اب تک 50 گول اسکور کر چکے ہیں۔
30 سالہ فٹبالر اس کے ساتھ ساتھ پانچ اہم یورپیئن لیگز میں 300 سے زائد گول اسکور کرنے والے تاریخ کے پانچویں فٹبالر بن گئے۔انہوں نے لا لیگا میں 216 اور انگلش پریمیئر لیگ میں 84 گول اسکور کیے۔اس صف میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کے ریکارڈ جمی گریوز کے پاس ہے جنہوں نے 366 گول اسکور کیے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.