این اے 246میں جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
23اپریل کو عاشقان مصطفیﷺ ترازو پر مہر لگا کر شہر کو یرغمال بنانے والوں سے نجات حاصل کریں گے ،قاضی احمد نورانی
پیر 20 اپریل 2015 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) جمعیت علمائے پاکستان (نورانی )صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے این اے 246میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راشد نسیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور JUPکے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ راشد نسیم کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ان کی کامیابی کے لیے جدو جہد کریں ۔
(جاری ہے)
صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے کہا کہ کراچی نبی کریم ﷺ کے غلاموں اور درود و سلام کا شہر ہے عاشقان مصطفیٰ ؐ 23اپریل کو دہشت گردی ،بھتہ خوری کو عام کرنے والوں اور شہر پر زبردستی مسلط رہنے والوں کو مسترد کردیں گے ۔
دریں اثناء جمعیت علما ئے پاکستان (نورانی )کراچی کے صدر مولانا قاضی احمد نورانی نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نامزد امید وار راشد نسیم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ جے یو پی (نورانی )کے مرکزی صدر کی جانب سے فیصلے کی روشنی میں ہم راشد نسیم کی بھرپور حمایت کریں گے اور تما م عاشقان مصطفیٰﷺ 23اپریل کو ترازو پر مہر لگا کر جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے اور شہر کو یرغمال بنانے والوں سے نجات حاصل کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.