صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان حکومت کے تحفظات دور کرتے ہوئے شندور پولو فیسٹیول میں تین سال بعدگلگت پولو ٹیم شرکت کرنے پر راضی کر لیا جس سے پولو کھیل اور سیاحت کو فروغ ملے گا، مشیر امجد آفریدی
شندور پولو فیسٹیول برابری کی سطح پر منعقد کیا جائے جس پر خیبرپختونخوا حکومت نے تمام شکوہ ختم کئے ہیں جس پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، وزیر کھیل و سیاحت عنایت اﷲ شمالی
پیر 20 اپریل 2015 22:14
پشاوراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) خیبرپختونخوا حکومت نے گلگت بلتستا ن حکومت کے تحفظات دور کرتے ہوئے اگست کے پہلے ہفتے میں شندور پولو فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ،۔دونوں حکومتوں کے مابین معاہدے پر دستخط ،اس اقدام سے تین سال بعد ایک مرتبہ پھر دونوں پولوکھیل اور سیاحت کے فروغ میں مدگار ثابت ہو گا ۔اس بات کا فیصلہ ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پشاور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ شندور امن سیمینار میں صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت کے وفد نے مشترکہ ملاقات کے بعد کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل ، سیاحت و امور نوجوانان امجد آفریدی ، معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سورن سنگھ ،چترال سے تعلق رکھنے والی ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،کھیل و امور نوجوانان گلگت بلتستان عنایت اﷲ شمالی ،وزیرمنصوبہ بندی و ترقیات علی مراد ،وزیر خوراک عبد الجہان ،وزیر زراعت نعمت اﷲ ، وزیر قانون مشتاق احمد ایڈوکیٹ،ایم پی اے کے پی کے سعید سردار حسین ، ڈی ایس ہوم ڈیپارٹمنٹ کے پی کے رحمت اﷲ وزیر ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوامشتاق احمد خان ، ڈائریکٹرپروٹوکول خیبرپختونخوا ایم عارف خان ، صدر چترال جرنلسٹ فورم ذوالفقار علی شاہ ، صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نادر خواجہ ، صدر شندورمجاہد ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس اینڈٹوورازم ڈیپارٹمنٹ نعیم انور ،شندور ویلفئیر آرگنائزیشن کے سر پرست اعلیٰ محمد علی مجاہد اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.