چینی صدر کی پاکستان آمد خطے کے کروڑوں عوام کی تقدیر بدلنے کا باعث ہوگی، چین کی دوستی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے،دورہ کے دوران ہونے والے معاہدے خطے کی معیشت اور باہمی روابط کے فروغ کاباعث بنیں گے
انصارالامہ پاکستان کے امیرمولانا فضل الرحمن خلیل کاچینی صدر کے دورہ پاکستان پر خیر مقدمی بیان
پیر 20 اپریل 2015 22:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) انصارالامہ پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے چین کے صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند اورخطے کی معاشی، سماجی و دفاعی ترقی میں معاون قرار دیتے ہوئے پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم کیاہے اور کہاہے کہ چین کی دوستی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے ،دورہ کے دوران پاکستان اورچین کے درمیان ہونے والے معاہدے دونوں ممالک کے مابین روابط کو مزید فروغ کاباعث بنیں گے ۔
پیر کو اپنے بیان میں انصار الامہ کے امیر نے کہاکہ چینی صدر کا دورہ پاکستان پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے اور توانائی بحران پر قابو پانے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا،اس موقع پر اربوں ڈالر کے معاہدے ہونگے جس سے پاکستان میں توانائی کا بحران حل ہوگا، صنعتوں کو وسعت ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔(جاری ہے)
چین کی تکنیکی اور مالی معاونت دونوں ممالک کے پرخلوص اور مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے، چین پاکستان کا بڑا تجارتی حصے دار ہے اور توقع ہے کہ آئندہ اس میں مزید بہتری آئے گی ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی صرف سرحدیں ہی نہیں بلکہ دل بھی ملتے ہیں، عالمی سیاسی و معاشی امور پر دونوں ممالک کا نکتہ نظر بھی یکساں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کو چین کے تعاون کی زیادہ ضرورت ہے ۔ انصارالامہ پاکستان کے امیر نے مزید کہاکہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جبکہ چین اس شعبے میں وسیع مہارت رکھتا ہے، اگر اس شعبے میں مشترکہ منصوبہ سازی کی جائے تو اس سے خطے کی کروڑوں عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ انہوں نے چین کے صدر کے دورہ کو ملکی معیشت کے لیے بہتری کاباعث قراردیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین کے مابین روابط کا فروغ اگرچہ خطے میں بہتری کا باعث ہے لیکن اس دوستی سے بھارت ، امریکہ ،اسرائیل جیسے ازلی دشمن ممالک کو بہت تکلیف ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقتصادی راہداری کے منصوبہ کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان دشمن عناصربلوچستان میں مداخلت کررہے ہیں ، اس سلسلے میں آرمی چیف کابیان قوم کے دل کی آواز ہے کیونکہ پاکستان میں ترقی کے لیے بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا اور دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون سے پاکستان کو آگے لے کرجانا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.