پشاور،وزیر خزانہ نے پیرا میڈکس درجہ چہارم کے سی پی فنڈ ز کو جی پی فنڈز میں منتقلی کی دیدی
منگل 21 اپریل 2015 18:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے پیرا میڈیکس درجہ چہارم ملازمین کے سی پی فنڈز کی منتقلی سے متعلق مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اُنکے سی پی فنڈز کو جی پی فنڈز میں منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان اُنہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پیرا میڈیکس درجہ چہارم ملازمین کے ایسو سی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اُنہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے باضابطہ طور پر انکے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریب سے شاکر ، نبی امین ، روئیدار شاہ اور سراج الدین برکی نے بھی خطاب کیا ۔ وزیر خزانہ نے اپنے خطاب کہا کہ مزدورں اور کارکن کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ موجودہ استحصال نظام میں غریبوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن ، ظلم اور جبر کا خاتمہ چاہتی ہے کیونکہ موجودہ نظام میں مخصوص طبقہ عوام کے حقوق غصب کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مظبوطی سے ہی انقلاب آئے گا۔ وزیر خزانہ نے سرکاری اہل کاروں کو اپنی ڈیوٹی اچھے طریقے سے انجام دینے اور مریضوں کے ساتھ بہتر برتاؤں کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے پیر امیڈیکس درجہ چہارم کے اپ گریڈیشن اور ہیلتھ الاؤنس کی فراہمی کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کی ۔ اسی طرح اُنہوں نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بیچلر ہاسٹل کی تعمیر کا منصوبہ بھی نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.