ایڈیشنل سیکرٹری سید مبشر حسین کاانسداد ڈینگی اجلاس میں عدم حاضر افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھجوانے کا حکم
منگل 21 اپریل 2015 20:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) ایڈیشنل سیکرٹری محنت و افرادی وسائل پنجاب سید مبشر حسین نے انسداد ڈینگی اجلاس میں عدم حاضر افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں ذرا سی غفلت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے اس لیے اس حوالے سے معمولی سی کوتاہی بھی ناقابل برداشت ہے- انہوں نے کہا کہ وہ طے شدہ دوروں کے علاوہ پورے راوی ٹاؤن کے اچانک دورے بھی کریں گے تاکہ فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ کو مزید فعال بنایا جا سکے- ایڈیشنل سیکرٹری سید مبشر حسین نے کہا کہ ڈینگی لاروا سرویلنس کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم کو بھی ہر گھر کے دروازے تک پہنچایا جائے کیونکہ انتظامیہ اور عوام مل کر ہی ڈینگی کو ختم کر سکتے ہیں- انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گٹروں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے بعد کچرے کو فوری طور پر ٹھکانے لگایا جائے-ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب سید مبشر حسین نے ان خیالات کا اظہار راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن، ٹی ایم او راوی ٹاؤن اور انسداد ڈیگی کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.