بھارت کا پاک چین ترقیاتی منصوبوں کے معاہدوں اور گوادر بندرگاہ لیز پر دئیے جانے پر تشویش کااظہار
بدھ 22 اپریل 2015 11:32
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء ) بھارت میں پاکستان اور چین کے درمیان اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کے معاہدوں اور گوادر بندرگاہ لیز پر دئیے جانے پر تشویش کااظہار کیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق سفارتکار راجیو ڈوگرہ نے کہا ہے کہ ڈھائی ہزار کلومیٹر لمبی اقتصادی راہداری متنازع علاقوں سے گزرے گی جس پر بھارت کو اعتراض ہو گا۔
بھارت نے پہلے بھی اس طرح کے منصوبوں پر اعتراض کیا ہے اور اب بھی کرے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ چین اس راہداری کے ذریعے اپنے طویل تجارتی راستے کو کم کرناچاہتا ہے اور اس سے خطے میں بھی اس کی پوزیشن مستحکم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کو لیز پر چین کے حوالے کیے جانے پر بھارت میں پہلے بھی تشویش اور فکر رہی ہے۔(جاری ہے)
اگرچہ اس کا بنیادی پہلو اقتصادی ہے لیکن چین نے پاکستان کو آٹھ آبدوزیں بھی دینے کی بات کی ہے اوریہ جوہری آبدوزیں بھی ہو سکتی ہیں۔
گوادر بندرگاہ چین کی بحریہ کا ایک اڈہ بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے اس کے دفاعی پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔راجیو ڈوگرہ کا خیال ہے کہ چین نے پٹرول اور گیس کی سکیورٹی کے معاملے میں بہت کامیاب سفارتکاری کی اور اب اس کی نظر عرب اور خلیجی ملکوں پر ہے۔چین نے روس ، قزاقستان اور ترکمانستان سے تیل اور گیس کے کئی طویل مدتی معاہدے کیے ہیں۔ پاکستان کے توسط سے وہ اب اپنی توجہ عرب ممالک اور ایران پر مرکوز کر سکے گا ۔ دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں چینی امور کے مطالعے کی پروفیسر ڈاکٹر الکا آچاریہ نے کہا ہے کہ خطے میں چین کی سرگرمیاں جس رفتار سے بڑھی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو ان کے بارے میں چین سے کھل کر بات کرنی چاہیے۔ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی تشویش سے چین کو آگاہ کرے اور اس کے ساتھ اس پہلو پر بات ہونی چاہیے کہ کون سی سرگرمی قابل قبول ہے اور کون سی نہیں۔بھارت کو کاشغر سے گودار تک جانے والی اقتصادی راہداری پر تشویش ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.