تمام سرکاری وغیر سرکاری سکولز انسداد ڈینگی بارے جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کویقینی بنائیں‘سیکرٹری کوآپریٹو
بدھ 22 اپریل 2015 14:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22اپریل۔2015ء)سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات نے اقبال ٹاؤن کی حدود میں واقع تمام سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے دورے کرنے اور حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کر دہ ایس او پی پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، احتیاطی تدایبر پر عمل نہ کرنے والے سکول مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات یہاں اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ٹاؤن میونسپل افسرتمام متعلقہ محکموں اور ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے ڈینگی لاروا کی تلاش پر مامور ٹیموں کو زیر تعمیر عمارتوں کو چیک کرنے اور وہاں تعمیر کے لئے جمع کردہ پانی میں ڈینگی لارواچیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے واسا اور لاہورو یسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام پر زور دیا کہ وہ خالی پلاٹوں میں موجود کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگائیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا بندوبست کریں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے تشکیل دی گئی ٹیمیں ابتک انڈور جگہوں کو چیک کر چکی ہیں جہاں ڈینگی لاروا پایا گیا تھا جسے تلف کر دیا گیا ہے جبکہ آؤٹ ڈور جگہوں کو بھی چیک کیا گیا اور ڈینگی لاروا پائے جانے پر اسے بھی تلف کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ٹاؤن کی حدود میں موجود مساجد کو بھی چیک کیاجائے اور واٹر کولرز کے پاس موجودکھڑے پانی کوختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مسجد کے امام کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.