تیسرا ون ڈے، پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 251رنز کا ہدف
بدھ 22 اپریل 2015 17:14
ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22اپریل۔2015ء) تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیتنے کے لیے 251رنز کاہدف دیدیا ہے۔ شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے 49اوورز میں 250رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم کی نئی اوپننگ جوڑی اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کو91رنز کا انتہائی عمدہ آغاز فراہم کیا، سمیع اسلم 45رنز بنا کر ناصر حسین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
انکے بعد بیٹنگ کر نے کے لیے آنیولے محمد حفیظ نے ایک بار پھر قوم کو مایوس کیا اور وہ 4رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ نمبر چار پر آنیوالے حارث سہیل نے کپتان کے ساتھ ملکر بنگلہ دیشی باؤلر ز کی دھلائی کرنا شروع کی اور دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے 98رنز کا اضافہ کیا،اس دوران اظہر علی نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی،وہ 101رنز بنا کر شکیب الحسن کا نشانہ بنے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.