پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے سلسلے کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا
جمعرات 23 اپریل 2015 11:27
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) معروف ہالی ووڈ کامیڈی ایڈونچر فلم سیریز پائیریٹس آف دی کیریبیئن سلسلے کی اگلی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاجس میں ایک بار پھر سے جانی ڈیپ لیجنڈنری کردار کیپٹن جیک اسپیرو کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
(جاری ہے)
بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے، جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ 250ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن ، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز‘ موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت 7جولائی 2017کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.