ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہم پر لازم ہے جس میں نیول آپریشنز محفوظ تر ہوں ـ، نیول چیف
ہم کسی بھی سطح پر سیفٹی کے اصولوں سے لاعلمی کے سبب قیمتی جانوں، بیش قیمت اثاثہ جات اور آلات کے نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے،ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ
جمعہ 24 اپریل 2015 17:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاک بحریہ کا سالانہ سیفٹی ریویو برائے سال 2014 جمعہ کو بحریہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اﷲ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سیفٹی ریویو پاک بحریہ کی اہم سالانہ سر گرمیوں میں سے ایک ہے اور اس کا ہر سال باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے ۔سیفٹی ریویو کا مقصد پاک بحریہ کے مختلف یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس میں مجموعی طور پر سیفٹی کے معیار کو پرکھنا اور پاک بحریہ کے افراد میں سیفٹی کے رجحان کومزید تقویت دینا ہے ۔
سیفٹی ریویو کے باقاعدہ انعقاد کی بدولت پاک بحریہ میں سیفٹی کلچر کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اﷲ نے پاک بحریہ میں سیفٹی کلچر کے فروغ اور اس میں لائی جانے والی مثبت تبدیلیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس حقیقت کا اظہار بھی کیا کہ ہم ایک ترقی پذیر ملک ہیں اور قوم اپنے وسائل کا قابل ذکر حصہ بحری دفاع پر خرچ کر رہی ہے اور ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی بطریق احسن انجام دہی کے لیے جدید سازو سامان مہیا کررہی ہے۔
لہذا ہم کسی بھی سطح پر سیفٹی کے اصولوں سے لاعلمی کے سبب قیمتی جانوں، بیش قیمت اثاثہ جات اور آلات کے نقصان کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس حقیقت کے پیش نظر ہم پر یہ لازم ہے کہ ہم اپنے دفاعی اثاثوں کی بھر پور انداز میں حفاظت کریں ۔ مہمان خصوصی نے کہاکہ سیفٹی کا عمل اس بات کا متقاضی ہے کے سمندری آپریشنز کے لئے افراد کی تربیت ،مروجہ طریقہ پر عمل درآمد کو اپنانے اور جان و مال کے نقصان سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ واقعات کا بھرپور تجزیہ بلا شبہ زمانہ جنگ اور امن دونوں میں کامیابی کا ضامن ہے۔ ایڈمرل ذکا ء اﷲ نے زوردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شفاف اور بے باک کلچر کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیفٹی ریویو کے دوران حاصل ہونے والے تجربات سے ایسا ماحول فروغ پائے گا جس میں ہمارے بحری آپریشنز پہلے سے زیادہ محفوظ ہونگے۔ قبل ازیں اپنے ابتدائی کلمات میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ سال 2014ء مشکل آپریشنز ، دیکھ بھال اور انتظامی سرگرمیوں کا سال تھا جن میں لائیو ویپن فائرنگ، پاک فضائیہ ، متحدہ عرب امارات اور روسی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقیں ، بیرون ملک تعیناتیاں اور خصوصی مشقیں چندقابل ذکر سرگرمیاں تھیں جن کے دوران افراد ی قوت اور حربی سازو سامان کی انتہائی حد تک آزمائش ہوئی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور انہیں مبارک باد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.