کشمیریوں پر مظالم کی نئی لہر بدترین ریاستی دہشت گردی ہے،بارود کی طاقت سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا
بھارتی رکن پارلیمنٹ اشوک چوپڑا کا اعتراف حقیقت پسندی ہے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہرکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو
جمعہ 24 اپریل 2015 18:11
اسلام آبادـ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بی جے پی کی مودی سرکار کی آشیرباد پر کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی حالیہ لہر دور حاضر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے ، بی جے پی اور کٹھ پتلی کشمیری حکومت بارود کی طاقت سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قابو نہیں کرسکتے ، بھارتی رکن پارلیمنٹ اشوک شونی چوپڑا کا تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اعتراف حقیقت پسندی پر مبنی ہے۔
جمعہ کوذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے تشدد کے نئے واقعات پراپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے بی جے پی نے بھارت میں اقتدار سنبھالا ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
رہتی سہتی کسر پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت نے نکال دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوان طالب علم سہیل احمد صوفی اور دیگر ایسے کئی جوانوں کی شہادت کی مذمت کرتا ہے۔
بھارت اب زیادہ دیر مسئلہ کشمیر کو دبا نہیں سکتا۔ اگر بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بزور بازو دبانے کی کوشش کرے گا تو خود بھارت کے اندر سے کشمیریوں کے حق میں آوازیں اٹھنا شروع ہوجائیں گی۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف ابھی شروعات ہیں، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.