پشاور،دنیا میں باوقار مقام پانے کیلئے نئی نسل کو جدید عصری و فنی علوم سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے، ملک شاہ محمد وزیر
جمعہ 24 اپریل 2015 19:42
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ دنیا میں باوقار اور با عزت مقام پانے کیلئے نئی نسل کو جدید عصری علوم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے بھی روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک نے پیشہ ورانہ اور فنی تعلیم کے حصول کو اپنا اولین مقصد قرار دیکر ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں اور آج وہ پوری دنیا میں صنعتی ومعاشی میدان میں سب سے آگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں محکمہ فنی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا جس میں محکمہ کے متعلقہ حکام موجود تھے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو ایفا کرنے کیلئے ہر طرح سے کوششیں کی جا رہی ہیں اور صوبے کے نوجوانوں کو ہنر یافتہ اور پیشہ ورانہ علوم سے آراستہ کرنے کیلئے فنی اور ووکیشنل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے محکمہ فنی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی غرض سے صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA )کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی زیر سر پرستی صوبے میں فنی تعلیمی ادارے جدید فنی اور ووکیشنل تربیت سے نئی نسل کو آراستہ کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.