زمینداروں کی مدد کیلئے پری آف کا سٹ بیگز اور اسان قیمت پر گندم فراہم کرینگے ،صوبائی وزیر خوراک

100کلوگرام گندم کی قیمت 3250روپے مقرر کر دی ، میر اظہار کھوسہ

جمعہ 24 اپریل 2015 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء )صوبائی وزیر خوراک میر اظہار حسین کھو سہ نے کہا ہے کہ زمینداروں اور کا شتکا روں کی مدد کرنے کیلئے پری آف کا سٹ بیگز اور اسان قیمت پر گندم فراہم کرینگے 100کلوگرام گندم کی قیمت 3250روپے مقرر کر دی اگر اس بارے میں محکمے کے کسی بھی اہلکا ر نے زیا دہ پیسے یا کم مقدار میں گندم فراہم کی تو ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرینگے یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی کے بلڈنگ میں اپنے چمبر میں پریس کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہی اس مو قع پر سیکر ٹری خوراک محمد حسن اقبال ،ڈاکٹر محمد ایا ز مندوخیل بھی مو جو د تھے انہوں نے کہا ہے کہ اس سلے پہلے نصریر آباد،جھل مگسی ،صحبت پور اور جعفر آباد کے کا شتکا روں کو بیگز اور اسان قیمت پر گندم فراہم کی جا تی تھی لیکن اس مر تبہ،تربت،سبی ،اور صحبت پور کی کا شتکاروں کو بھی شامل کیا انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں نصیر آباد کیلئے 1لاکھ ڈیرہ اﷲ یا ر کیلئے 50ہزار سبی کیلئے 10ہزار تربت کیلئے 5ہزار ڈیرہ مراد جما لی کیلئے 1لاکھ بیگز فری آ ف کا سٹ دے دیں ان کی علا وہ 3250روپے 100کلو گرام گندم بھی فروخت کرینگے اس سلسلے میں اگر کسی نے وزن کم کیا یا قیمت زیا دہ لی تو ان کے خلاف بھر پور کاروائی کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ کا شتکا روں کی حالات بہتر بنانے کیلئے وزریر اعلیٰ بلو چستان اور چیف سیکر ٹری کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہاہے کہ کوئٹہ اور ژوب ڈیوژن کے کا شتکاروں کو بیگز اور گندم فراہم کرنے کیلئے محکمہ زراعت سروے کر رہے ہیں جب سروے مکمل ہو جائینگے تو اس پر بھی کام شروع کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کاشت کاروں سے بوری کی قیمت وصول نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو رعایت دینے کا مقصد یہ ہے کیونکہ پہلے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں انہونے کہاکہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی محکمہ خورا ک کا اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کیا جائے گی اور اسے نوکری سے فارغ بھی کیا جاسکتاہے۔