لاہور، عدم شہاد ت کی بناپرحدود کے جھوٹے مقدمے میں استغاثہ کا گواہ بننے والے عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم
جمعہ 24 اپریل 2015 22:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری طارق جاوید نے عدم شہاد ت کی بناپرحدود کے جھوٹے مقدمے میں استغاثہ کا گواہ بننے والے عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔ملزمان کے خلاف فقیر حسین نامی شخص نے نو سال قبل تھانہ ساندہ میں قذف کا مقدمہ درج کرایاتھا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقدمے کے مدعی فقیر حسین کے خلاف 2005ء میں مشتاق کے کہنے پر ریحانہ بی بی نے حدود کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
عباس اور رفیق ا س مقدمے میں استغاثہ کے گواہ تھے۔عدالت نے اس مقدمے کو بے بنیاد قرار دے کر فقیر حسین کو بری کردیا تھا ۔ بعد ازاں اس نے اپنے خلاف جھوٹی گواہی دینے پر عباس اور رفیق کے خلاف قذف کا مقدمہ درج کرا دیا تھا ۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز اس مقدمے کی سماعت مکمل کرکے عدم شہادت کی بناپر عباس اور رفیق کو بری کرنے کا حکم سنادیاہے۔(محمد عقیل)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.