دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار‘ قبضے سے دو کلو چرس برآمد

جمعہ 24 اپریل 2015 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او گلبرگ عاصم رفیع نے پولیس نفری کے ہمراہ دو بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد عرف گلی اور عارف مسیح کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو کلو چرس برآمد کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں منشیات کے درجنوں مقدمات درج ہیں انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :