آئی پی ایل:بالرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان کیخلاف سرخرو کروا دیا
ہفتہ 25 اپریل 2015 11:30
احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) آئی پی ایل سیزن آٹھ کے 22ویں میچ میں بالرز کی عمدہ کارکردگی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو راجستھان رائلز کیخلاف نو وکٹوں سے فتح دلا دی ۔
(جاری ہے)
بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی تو راجستھان رائلز کے اجنکیا رہانے اٹھارہ اور شین واٹسن چھبیس رنز بنا کر رخصت ہو گئے جس کے بعد سٹیو سمتھ نے بھی اکتیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تین وکٹوں پر 72 رنز تک پہنچا دیا تھا مگر بنگلور کے بالرز نے حریفوں کو نو وکٹوں پر 130 رنز تک محدود کرڈالا ، سٹوارٹ بنی بیس رنز بنا سکے ۔
مرد میدان مچل سٹارک نے تین جبکہ ہرشل پٹیل اور یزویندر چاہل نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کئے ۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی جوابی اننگز میں کرس گیل بیس رنز بنا سکے تاہم ویرات کوہلی نے ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 62 اور ابراہام ڈی ویلیئرز نے چھ چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.