گرینیڈا ٹیسٹ:ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کی انگلینڈ کیخلاف مزاحمت جاری
ہفتہ 25 اپریل 2015 11:56
سینٹ جارج (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اپریل۔2015ء) ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کی انگلینڈ کیخلاف مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے جنہوں نے دباؤ کے باوجود اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹیں گنوا کر 202 رنز سکور کر لئے تھے اور ہوم ٹیم کو 37رنز کی برتری حاصل ہو چکی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز چھ وکٹوں پر 373 رنز کے ساتھ دوبارہ شروع کی تو گرتی ہوئی وکٹوں کے باوجود جو روٹ کا حوصلہ نہ ٹوٹ سکا جنہوں نے سترہ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 182 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 464 رنز تک پہنچادیا۔
دیوندرا بشو نے چار جبکہ شینن گبرائیل نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ ویسٹ انڈیز نے 165 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کی تو ڈیون سمتھ صرف دو رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے لیکن کریگ براتھویٹ نے ڈیرن براوو کے ساتھ مل کر سخت مزاحمت کی اور دوسری وکٹ کیلئے 142 رنز کی شراکت نے ہوم ٹیم کی مشکلات کسی حد تک ختم کر دیں ، ان کی بہترین بیٹنگ کی وجہ سے پہلی اننگز کی انگلش برتری ختم ہو گئی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.