فیصل آباد، بغیر لائسنس اور بلا ورانٹی ادویات فروخت کرنے والے 9میڈیکل سٹوروں کیخلاف مقدمات ڈرگ کورٹ میں بھیجنے کی سفارش
ہفتہ 25 اپریل 2015 14:51
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) بغیر لائسنس اور بلا ورانٹی ادویات فروخت کرنے والے 9میڈیکل سٹوروں کیخلاف مقدمات ڈرگ کورٹ میں بھیجنے کی سفارش کی ہے اس سلسلے میں ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پرایک اجلاس ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہواجس کی صدارت ڈی او(ایچ آر ایم)خالد مسعود فروکہ نے کی۔اجلاس میں ڈی او(ہیلتھ)ڈاکٹرنوازش گورایہ،ڈاکٹر کیپٹن محمد صدیق،غلام صابر،سیکرٹری کنٹرول بورڈ مزمل وحید اور ڈرگ انسپکٹرز ودیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈرگ انسپکٹرز کی انسپکشن رپورٹس پرمشتمل 12کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر قصور وارمیڈیکل سٹورزوکلینکس کے مالکان اپنے موقف کے لئے اطلاع کے باجود حاضر نہ ہوئے تاہم ڈرگ لائسنس کے بغیر ادویات کی فروخت،زائد المعیاد،ان رجسٹرڈ اوربلاورانٹی ادویات رکھنے پر 9میڈیکل سٹوروں کیخلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے کیسز کو ڈرگ کورٹ میں ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بعض ادویات کی پبلسٹی کے اجازت ناموں کی تصدیق کے لئے 3کیس موخر کردئیے گئے۔(جاری ہے)
صدر اجلاس نے کہا کہ جعلی،غیر معیاری اوربلالائسنس ادویات کی فروخت کے رحجان کاسختی سے خاتمہ ہونا چاہیے اوراس قبیح دھندے کے قلع قمع کے لئے مربوط قانونی وانتظامی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.