وزیراعلی پرویزخٹک کی پشاور میں ایمرجنسی رسپانس فورس کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت
ہفتہ 25 اپریل 2015 20:43
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پشاور میں ایمرجنسی رسپانس فورس کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج اور اسکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ شہید کو اپنے جواررحمت جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ ہمت اورحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے انہوں نے زخمی اہلکاروں سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے انہوں نے زخمیوں کوتمام ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے دریں اثناء وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بشام سے کوہستان جانے والی گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پربھی گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.