نادیہ گبول کی سماجی کارکن اورغیر سرکاری فلاحی تنظیم کی بانی سبین محمودکے قتل کی مذمت

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) وزیر اعلی سندھ کی کوآرڈینیٹربرائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے سماجی کارکن اورغیر سرکاری فلاحی تنظیم کی بانی سبین محمودکے قتل کی سنگین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی ہلاکت کو ملک کی علمی اورادبی تاریخ کا ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے۔اپنے جاری بیان میں نادیہ گبول نے سماجی کارکن سبین فاروقی کی ہلاکت پرگہرے دکھ اورافسوس کا بھی اظہار کیا اورمقتولہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سبین وفارقی کے بیہمانہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورانہیں کیفرکردارتک پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی،اس ضمن میں خفیہ اداروں اورشہریوں سے بھی مدد لی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سبین فارقی کی سماجی خدمات قابل تحسین ہیں اوران کی خدمات معاشرے کی بہتری کے لیے مشعل راہ ہیں،انہوں نے معاشرے کے مسائل کو اجاگرکرنے کے لیے جوادبی وعلمی طریقہ کار اپنائے وہ آنے والی نسل کے لیے بہت مفید ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سبین محمود نے کئی مقامات پر مسائل کے حوالے سے حکومت اور اس کے اداروں کی بھی معاونت کی،اورحکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :