انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کیا : احسان مانی
پیر 27 اپریل 2015 23:03
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اپریل ۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا اور اس مقصد کے لیے جو کوششیں ہو بھی رہی ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ تن تنہا کر رہا ہے ۔
(جاری ہے)
ایک نجی ویب سائیٹ کو دیے گئے انٹرویو میں احسان مانی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا زمبابوین ٹیم کے دورہ پاکستان میں اپنے امپائرز نہ بھیجنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسے پاکستان پر اعتماد نہیں ہے اور وہ ابھی بھی پاکستان کو ہائی رسک اور اپنے آفیشلز کو غیرمحفوظ سمجھتی ہے۔
آئی سی سی کے سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ زمبابوین ٹیم کے پاکستان آنے سے دیگر بڑی ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں گی۔ احسان مانی کے مطابق آئی سی سی کی بنائی ہوئی ٹاسک فورس نے بھی صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی ڈھانچے میں ردوبدل کے بارے میں کچھ بیان دیے تھے اور اس سے زیادہ اس نے بھی کچھ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ زمبابوے نے آئندہ ماہ اپنی ٹیم پاکستان کے مختصر دورے پر بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس کی سکیورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان آ رہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.