رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ حکومت کو بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کرنا چاہیے‘ ایف پی سی سی آئی
حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی،تاجر برادری کے حقوق کا خیال رکھا جائے ‘ ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم
منگل 28 اپریل 2015 17:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا کہ رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ حکومت کو بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کرنا چاہیے، حکومتی انرجی کرائسس کمیٹی کو چاہیے کہ وہ یکطرفہ فیصلہ کرنے کی بجائے تاجر نمائندوں سے مشاورت کریں اور ان کو اعتماد میں لے کرحتمی فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہو گی،تاجر برادری کے حقوق کا خیال رکھا جائے اورحکومت تمام کاروباری برادری کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی اس کا لائحہ عمل طے کرئے۔انہوں نے کہا کہ مارکٹیں بند کرنے کا وقت ضرور مقرر ہونا چاہیے اور یہ صرف پنجاب یا وفاقی دارالحکومت کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے ہونا چاہیے،حکومت پورے ملک میں ایک جیسا قانون بنائے اور اس پر عمل کا لائحہ عمل بھی طے کریں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.