اسلامی یونیورسٹی، دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام چھٹے کتاب میلے کا افتتاح
ٓ کتابیں دین اسلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں، مفتی اعظم اومان کا افتتاحی تقریب سے خطاب
منگل 28 اپریل 2015 20:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی کے زیر اہتمام چھٹے کتاب میلے کا افتتاح فیصل مسجد کیمپس میں مفتی اعظم سلطنت اومان محمد بن حمد الخلیلی نے کیا اس موقع صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش، نائب صدر جامعہ ڈاکٹر طاہر منصوری،،ڈائریکٹر جنرل دعوۃ اکیڈمی ڈاکٹر امتیاز ظفر ، ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن سمیت جامعہ کے ڈینز ،ڈائریکٹر کے علاوہ مختلف بک سٹالز کے منتظمین بھی موجود تھے۔
اس کتاب میں میلے میں ملک بھر سے 50 سے زائد پبلشرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ اس کا اختتام 4 مئی کو ہو گا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مفتی اعظم سلطنت اومان محمد بن حمد الخلیلی نے کہا کی دین اسلام میں تعلیم کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور پہلی وحی کا آغاز ہی پڑھنے سے ہوا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کتابیں معاشرتی ترقی اور دین کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہیں اور اسلامی یونیورسٹی کی اس قدر بڑے پیمانے پر کاوش لائق تحسین ہے۔
مفتی اعظم کا کہنا تھا معاشرتی استحکام اور بقائے باہمی میں سیرت رسول ؐ کا بہت بلند کردار موجود ہے جو تقاضا کرتا ہے کہ مسلمان من و عن اس کی اتباع کریں ۔ انہوں نے کہا پیغمبر ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا جانا ہی بقائے باہمی کی ایک روشن اور زندہ مثال ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اتباع امت پر عمل کرتے ہوئے تما اختلافات اور تنازعات ختم کر کے اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرنی چاہیے اس موقع پر ڈاکٹر الدریویش نے کہاکہ جامعہ علم کے فروغ اور دین اسلام کا درست پیغام پوری دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کتاب سے محبت ہی نوجوان اذہان کو نکھارتی ہے اور اسی کے ذریعے ہی معاشرے میں امن و بھائی چارے کی ترویج ممکن بنائی جا سکتی ہے ۔ صدر جامعہ نے مفتی اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور دعوۃ اکیڈمی کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز ظفر نے انپے افتاحی کلمات میں مفتی اعظم اور دیگر شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کتب میلے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ تقریب کے بعد مفتی اعظم اومان اور صدر جامعہ نے بک سٹالز کا دورہ بھی کیا جبکہ معزز مہمان نے فیصل مسجد کا بھی دورہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفیق امجد مرکر دو بچیوں کو آنکھیں عطیہ کرکے بینائی دے گئے
-
پی ٹی اے کی ایف بی آر سے 5لاکھ ٹیکس نادہندگان کی سم بلاک کرنے سے معذرت
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پربہت فکرمند ہے، احسن اقبال
-
گندم بحران کے تانے بانے پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت سے جا ملے
-
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی سردار سلیم حیدرکو گورنرپنجاب نامزد ہونے پرمبارکباد
-
گندم سکینڈل،سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ
-
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے متجاوز
-
پی ٹی اے نے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سم بند کرنے کی مخالفت کردی
-
گندم سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑکو طلب کرلیا
-
سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملکی سالمیت کیخلاف بہت بڑی سازش کی، اب کہتے ہیں مذاکرات کریں،خواجہ آصف
-
تپ دق کے بعد پھیپھڑوں کی بیماری: ایک مریض کی کہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.