سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 مئی 2024 20:12

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
راولپنڈی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2024ء) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دوران آپریشن 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،آپریشن 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔