کھلنا ٹیسٹ:بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 332رنز پر ڈھیر ہوگئی
بدھ 29 اپریل 2015 12:03
کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29اپریل۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ کے دوسرے رو ز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم کھلنا میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے 4وکٹوں پر 236رنز کے سکور سے دن کا آغاز کیا تو مجموعی سکور 243رنز ہونے پر شکیب الحسن 25رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انکے بعد اپنا ٹیسٹ کھیلنے والے سومیا سرکار بیٹنگ کرنے کے لیے آئے او ر وکٹوں کے چاروں جانب عمدہ شاٹس کھیلتے ہوئے کپتان مشفیق الرحیم کے ہمراہ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 65رنز کا اضافہ کیا۔ سومیا سرکار 33رنز بنا کر حفیظ کی گیند پر اسد شفیق کو کیچ تھما بیٹھے۔(جاری ہے)
کپتان مشفیق الرحیم بھی اپنے ساتھی کی جدائی برداشت نہ کر سکے اور 32رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔
انکے بعد آنے والے تائیج الاسلام محض 1رن بنا کر یاسر شاہ کا تیسرا شکار بن گئے۔ شواگاتا ہوم اور محمد شاہد نے پاکستان کو مزید کوئی وکٹ لینے سے محروم رکھا اور بنگلہ دیش نے دوسرے دن کھانے کے وقفے تک 8وکٹوں پر 325رنز بنا لیے۔ کھانے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو سکور میں محض 4رنز ا ضافے کے ساتھ محمد شاہد وہاب ریاض کو وکٹ تھما کر پوویلین لوٹ گئے۔ میزبان ٹیم کے آخری بلے باز روبیل حسین بھی صر ف 2رنز ہی بنا کر وہاب ریاض کا تیسرا شکار بن گئے اور پوری بنگلہ دیشی ٹیم 332رنز پر پوویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق 80،امرالقیس 51،اور محمود اللہ 49رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے 3،3جبکہ ذوالفقار بابر اور حفیظ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.