بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں کیں، فیلڈرز نے بھی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا، مشتاق احمد
جمعرات 30 اپریل 2015 14:59
کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بہتر پرفارمنس پر بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بولرز نے پلان کے مطابق گیندیں کیں، فیلڈرز نے بھی اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا، سست وکٹ پر محمد حفیظ کی تیز بیٹنگ نے ٹیم کا حوصلہ جوان کردیا ہیتفصیلات کے مطابق کھلنا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ پہلے دن بھی بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن بدقسمتی سے کیچز ڈراپ ہوگئے۔
ورنہ بنگلہ دیش کو بہت کم اسکور تک محدود کیا جا سکتا تھا۔مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ نئے دن کے آغاز سے قبل ہیڈکوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کو تحریک دلائی، ہر پوزیشن پر موزوں ترین فیلڈرز کھڑے کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی، اسدشفیق نے دونوں بہترین کیچز تھام کر میچ میں پاکستان کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا، مشتاق نے کہا کہ اسپنرز نے درست لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے حریف بیٹسمینوں کو کریز پر ٹھہرنے کی زیادہ مہلت نہیں دی، پلان کی کامیابی میں کپتان مصباح الحق کی عمدہ قیادت کا بھی عمل دخل تھا جنھوں نے سلو بولرز کے ساتھ پیس کا بھی اچھا استعمال کرکے بروقت وکٹیں حاصل کیں۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.