تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شہر میں ہو نے والی بارش کے بعدان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو تیز کر نے کی ہدایت

جمعرات 30 اپریل 2015 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو خودچیک کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

انہوں نے ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :