کھلنا ٹیسٹ: پاکستان 628رنز بنا کر آؤٹ، بنگلہ دیش نے بغیر وکٹ کھوئے 6رنز بنا لیے
جمعہ 1 مئی 2015 11:16
کھلنا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی۔2015ء) کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 628رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی ہے،گرین شرٹس نے بنگالیوں پر 296رنز کی برتری حاصل کی،کھانے کے وقفے پر بنگلہ دیش نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 6رنز بنا لیے۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم کھلنا میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز اسد شفیق اور سرفراز احمد نے جارحانہ انداز سے کھیل کا آغاز کیا اور بنگالی باؤلرز کی پھرسے دھلائی شروع کر دی۔
سرفراز احمد 82رنز بنا کر محمد شاہد کا پہلا شکار بنے۔ وہاب ریاض کھاتہ کھولے بغیر تائیج الاسلام کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اسد شفیق وکٹیں گرتی دیکھ کر جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں 83رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بن گئے۔ یاسر شاہ 13رنز بنانے کے بعد تائیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔(جاری ہے)
ذوالفقار بابر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 11رنز بنانے کے بعد تائیج الاسلام کا چھٹا شکار بن گئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 628رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔
محمد حفیظ 224جبکہ اظہر علی اور اسدشفیق 83،83رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تائیج الاسلام نے 6، شواگاتا ہوم نے 2جبکہ شکیب الحسن اور محمد شاہد نے ایک،ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر جنید خان نے تمیم اقبال کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کرڈالی لیکن امپائر کے آؤٹ نہ لینے پر پاکستان نے ریویو لیا تاہم وہ بھی ضائع گیا۔ اس کے بعد تمیم اقبال اور امر القیس نے کھانے کے وقفے تک احتیاط سے کھیلتے ہوئے پاکستان کو کوئی کامیابی حاصل کرنے سے محروم رکھا۔ تمیم اقبال 4اور امر القیس 2رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.