سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے پر حملہ،جوابی کارروائی میں حملہ فرارہوگئے تاہم تعاقب کرکے5حملہ آورزکو ہلاک کردیا گیا
لنک روڈ کے قریب راؤانوار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور دستی بم پھینکاگیا تاہم راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار ہونے کے باعث مکمل طور پر محفوظ رہے،پولیس حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی عبدالفتح محمد پر حملے کی جگہ معائنہ کرنے جا رہے تھے، جوابی فائرنگ سے مارے جانے والا ایک حملہ آور حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ لگتا ہے،ایس ایس پی راؤ انوار
ہفتہ 2 مئی 2015 22:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) کراچی میں سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کے قافلے پر حملہ،جوابی کارروائی میں حملہ فرارہوگئے تاہم تعاقب کرکے5حملہ آورزکو ہلاک کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بن قاسم پولیس اسٹیشن سے قائد آباد پولیس اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئے جہاں سفید کار میں سوار ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور لنک روڈ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا تاہم ایس ایس پی راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے جس کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔
ایس ایس پی کے قافلے پر حملے کے بعد ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور لنک روڈ کی جانب فرار ہوگئے ۔حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا جس نے لنک روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کیا۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران موٹرسائیکل پر سوار5حملہ آور مارے گئے۔ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے بتایا جاتا ہے۔
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نے لنک روڈ پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی لیکن پورا اسکواڈ محفوظ رہا۔ حملے کے بعد مزید نفری طلب کی گئی اور لنک روڈ کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لنک روڈ کی طرف کچھ حملہ آوروں کو موٹرسائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیا جس پر ان کا تعاقب کیا گیا۔ تعاقب کے بعد 5 حملہ آور مارے گئے۔ حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔راؤ انوار نے کہاکہ ان پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ ڈی ایس پی عبدالفتح محمد پر حملے کی جگہ معائنہ کرنے جا رہے تھے۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارے جانے والا ایک حملہ آور حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ لگتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایس ایس پی را ؤانوار نے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جس میں انہوں نے دہشت گردوں کا تعلق ایم کیوایم سے ظاہر کرتے ہوئے ان کے بھارتی ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.