آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ سٹار مورگن فری مین نے پولیس اہلکاروں کو” دہشت گرد“ قراردیدیا
اتوار 3 مئی 2015 13:02
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ہالی وڈ کے سینئر اور آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین نے پولیس اہلکاروں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ٹیکنالوجی اور میڈیا کے ذریعے جو کچھ ہمارے سامنے آرہا ہے ،اس سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس کتنی خطرناک ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بالٹی مور میں پچیس سالہ سیاہ فام نوجوان کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر پھوٹنے والے مظاہروں کی حمایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بالٹی مور میں جوکچھ ہوا وہ دہشت گرد ی نہیں بلکہ دہشت گردی تو پولیس نے کی۔انہوں نے اس موقع پر انیس سو نناوے میں گنی کے ایک تارکن وطن کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اس کے پرس کو گن سمجھ کر اس پر گولیاں برسادیں۔(جاری ہے)
مورگن فری مین نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اکتالیس گولیاں ماریں۔
ان باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری پولیس کتنی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ میں رات کو ٹی وی دیکھ رہا تھا تو مظاہرین میں شامل ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر وہ یونہی خالی خولی مظاہرے کرتے تو کسی نے انہیں پوچھنا نہیں تھا لیکن جب انہوں نے توڑ پھوڑ کی توسب ان کی بات سننے لگے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ بالٹی مور میں جوکچھ ہوا وہ دہشت گرد ی نہیں بلکہ دہشت گردی تو پولیس والوں نے کی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.