انٹر نیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا
اتوار 3 مئی 2015 15:40
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) انٹر نیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ،پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کی کرکٹ ٹیم بھی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کرے گی ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب 20مئی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکے لئے سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ۔
اسٹیڈیم میں 60ہزار افراد افتتاحی تقریب دیکھ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم بھی افتتاحی تقریب میں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھا کر مارچ پاسٹ کرے گی اور زمبابوین کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسکی باضابطہ تصدیق کر دی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ورلڈ کپ مقابلوں کے علاوہ کوئی انٹر نیشنل کرکٹ ٹیم کسی فیسٹول میں اپنے ملک کا جھنڈا اٹھا کر مارچ پاسٹ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.