سندھ اسمبلی، جامشورو میں سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف تحریک التواء خلاف ضابطہ قرار دے دی گئی
پیر 4 مئی 2015 18:03
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں پیر کو ضلع جامشورو میں سرکاری زمینوں پر بااثر افراد کے قبضے کے خلاف تحریک التواء پیش کی گئی لیکن اسپیکر نے اسے خلاف ضابطہ قرار دے دیا ۔ یہ تحریک التواء اپوزیشن رکن اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی خان جتوئی نے پیش کی تھی ،جس میں کہا گیا کہ ضلع جامشورو میں بااثر افراد حکومت سندھ کے اہلکاروں کی مدد سے سرکاری زمینوں پر زبردستی قبضے کر رہے ہیں ۔
ان قبضوں کی وجہ سے مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور نے اس تحریک التواء کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ ایک قطعی اور ایک شخص یا ادارے سے متعلق معاملہ نہیں ہے ۔ لہذا یہ تحریک التواء قواعد کے مطابق نہیں ہے ۔ لیاقت جتوئی نے کہا کہ اس وقت بھی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
اسپیکر نے اسے خلاف ضابطہ قرار دے دیا۔ قبل ازیں ایم کیو ایم کے رکن انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنی تحریک استحقاق پیش کی ، جس میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل ، حیدر آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی نور محمد لغاری نے انہیں کئی مرتبہ ملنے کا وقت دیا لیکن ملاقات نہیں کی ۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر میندھرونے کہاکہ ہم مذکورہ افسر سے وضاحت طلب کریں گے ۔ محرک نے اپنی تحریک استحقاق پر زور نہیں دیا ۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.