سام سنگ کا ’ایوینجر-ایج آف الٹرون‘ کے آغازکیلئے MARVEL سے عالمی تعاون کا معاہدہ
پیر 4 مئی 2015 18:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے مختلف سپرہیروز پرمشتمل تازہ ترین ایکشن فلم "Avengers: Age of Ultron" کے سنسنی پریمیئرسے مداحوں، صارفین اور میڈیا کی معروف شخصیات کو تفریح فراہم کرنے کیلئے MARVEL سے تعاون کا معاہد ہ کرلیا ہے۔ سام سنگ الیکٹرانکس اور Marvel انٹرٹینمنٹ نے قبل ازیں مشترکہ پروموشنز کیلئے عالمی شراکت داری کا اعلان کیا تھا اور اب نئے معاہد ے کے تحت ملٹی میڈیا ، تخلیقی مہم کا آغازکردیا ہے جو فلم، ڈیجیٹل میڈیا اور دلچسپ مصنوعات کا احاطہ کرتا ہے۔
Marvel اور سام سنگ نے اپنے اجتماعی ناظرین کویکجا کرنے اور دونوں برانڈز سے بہترین کی نمائش کیلئے اپنے برانڈزکو ایک منفرد اور تخلیقی انداز میں ضم کر دیا ہے۔پوری فلم کے دوران تصوراتی مصنوعات اور سام سنگ کے شیلف بند مصنوعات کے فیچرز نے شرکاء کو ورطہ حیرت رکھا گیا۔(جاری ہے)
سام سنگ پاکستان اورافغانستان کے موبائل بزنس کے سربراہ فرید اﷲ جان کا کہنا تھا کہ Marvel کیساتھ شراکت داری ہمیں ہماری صنعت کے مشہور موبائل ڈسپلے ٹیکنالوجی کو عام زندگی میں متعارف کرانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
Marvel کی شاندار تفریحی کائنات کے ذریعے بصری کہانی سنانا ممکن ہوا ہے۔ تقریب میں فنکاروں، احباب، معروف کاروباری ، سماجی شخصیات ، بلاگرز اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اور ٹیکنالوجی اور تخلیقیت کے تبادلہ کا عملی تجربہ دیکھا ۔تقریب میں شریک افراد اس پریزنٹیشن کودیکھ کر بہت زیادہ متاثرہوئے اور انھوں نے اپنے پسندیدہ ہیروزکو دنیا کو بچانے کیلئے لڑنے کے دلچسپ موقع کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.