منشیات کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے‘مجتبیٰ شجاع الرحمن

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن این جی اوز کے تعاون سے پارکس ، فٹ پاتھ اور گراؤنڈز میں پڑے نشئیوں کا علاج کرائے گا‘صوبائی وزیر

پیر 4 مئی 2015 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء ) وزیرقانون، ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ علماء ، اساتذہ ، فلاحی تنظیمیں ، منتخب نمائندے خصوصاً میڈیا منشیات کے استعمال کے ہولناک نتائج سے عوام کو آگاہ کریں، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ، غیرسرکاری فلاحی تنظیموں کے تعاون سے پارکس، فٹ پاتھوں اور گراؤنڈز میں پڑے نشئیوں کا علاج کرانے کے لئے انہیں ہسپتالوں میں داخل کروائے گا اور ہر ہسپتال میں 10بیڈز نشئیوں کے علاج کے لئے مختص کردیئے گئے ہیں اور محکمہ کے حکام نے اپنا آپریشن شروع کردیا ہے، لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لئے 38ملین روپے کے ایک پراجیکٹ کے تحت منشیات کے شکار لوگوں کو اس لعنت سے نجات دلانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے نیشنل کالج آف آرٹس میں ڈرگ فری سٹی لاہور کے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا- پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری ، سیکرٹری ایکسائز علی ظفر ، ڈی جی احمد عزیز تارڑ، ڈائریکٹر اقبال ناصر ، ای ٹی او لطیف انجم، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی- مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت منشیات کے خلاف قوانین کو سختی سے نافذ اور اس لعنت کے خلاف رائے عامہ بھی بیدار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیر سرکاری فلاحی تنظیموں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور اس منصوبے میں حکومت کا ہاتھ بٹھائیں، حکومت انہیں بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔علاوہ ازیں سپورٹس ایڈمنسٹریشن کورس کے شرکاء نے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ پنجاب حکومت ، صوبائی ، ضلعی ، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن گرانٹ فراہم کر رہی ہے اور سپورٹس سٹیڈیم و پارکس تعمیر کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر کھیل کے مقابلوں کا انعقاد کرائے گی اور کھلاڑیوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی - انہوں نے کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں مثبت سوچ او مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں -

متعلقہ عنوان :